قصور
شدید گرمی و لوڈشیڈنگ لوگوں کا جینا دشوار بجلی آنے پر بھی وولٹیج انتہائی کم لوگوں کی الیکٹرونکس اشیاء برباد حکمرانوں سے رحم کی فریاد
تفصیلات کے مطابق قصور میں ملک بھر کی طرح سخت گرمی پڑ رہی ہے مسلسل کئی دنوں سے درجہ حرارت 46 سے 47 درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے اوپر سے ضلع بھر میں اور خصوصی طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ میں شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر جب غلطی سے شہریوں کو بجلی مل بھی جاتی ہے تو وولٹیج انتہائی کم ہوتے ہیں جس سے فریج،اے سی،ایئر کولر اور یو پی ایس وغیرہ نہیں چلتے بلکہ مسلسل ٹرپنگ سے قیمتی اشیاء جل رہی ہیں جو کہ مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ستائے شہریوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں خاص طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ میں وولٹیج 90 سے 120 تک آتے ہیں جبکہ بیشتر علاقوں میں ٹرانسفارمر بھی 200 کے وی لگے ہوئے ہیں مگر اس کے باوجود بھی انتہائی کم وولٹیج لیسکو واپڈا قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
لوگوں نے حکمرانوں سے رحم کی اپیل کی ہے کہ قبر میں پتہ نہیں کیا معاملہ ہوگا یہاں ہمیں سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کی بدولت عذاب قبر کی جھلک دکھلانے کی حکومتی کوشش بند کی جائے

لوگوں کو عذاب قبر دکھانے کا منصوبہ
Shares: