بریکنگ ، بھارتی وزیراعظم چیف آف ڈیفنس کے ہمراہ لداخ پہنچ گئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/06/modi-1.jpg)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ سرحدی تنازعے پر کشیدگی جاری ہے ، بھارت چین کی منتیں کر رہا ہے تاہم چین ابھی تک بھارت کو آنکھیں دکھا رہا ہے
اب خبر آئی ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں کٹ کھانے والی بھارتی فوج کے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے بھارتی وزیراعظم مودی لداخ پہنچے ہیں اور انہوں نے لداخ میں بھارتی فوجی افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی ہے،
Indian Air Force Boeing 737NG 7HI BBJ Boeing Business Jet heading towards #Ladakh.
This is used for VIP movement including President & Vice & has previously been used by Prime Minister of #India #Modi.
| Reg – K5014 – Callsign – VUAVC
Price Tag – $1.3Billion | pic.twitter.com/QUCSxAYESE— PAK Intel Monitor (@MonitorPak) July 3, 2020
بھارتی وزیراعظم مودی کے لئے مختص طیارہ جو بھارتی ایئر فورس کا ہے ،مودی اسی طیارے پر لداخ گئے اور اہلکاروں سے ملاقات کی، اس موقع پر بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت بھی مودی کے ساتھ تھے
تقریبا ایک ہفتہ قبل بھارتی آرمی چیف نے بھی لداخ کا دورہ کیا تھا اور چینی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی تھی، آج بھارتی وزیراعظم مودی غیر اعلانیہ دورے پر لداخ پہنچے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
بھارت کی اپوزیشن جماعتیں لداخ مدعے پر مودی سے سوال کر رہی تھیں لیکن مودی نے کوئی جواب نہیں دیا تھا بلکہ کہا تھا کہ چین نے ہمارے علاقے پر کوئی قبضہ نہین کیا، اپوزیشن جماعتوں نے مودی کو سرینڈر مودی کہا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سرینڈر مودی کا ٹرینڈ بھی چلا
چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا تھا کہ جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں،چین نے کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتار بھی کر لیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ، بھارت اگرچہ اس بات کی تردید کر رہا تھا کہ اسکا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے لیکن اب چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو رہا کئے جانے کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا ہے ,باغی ٹی وی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی رہائی سے کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا
سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست
بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟
لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے
لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے
بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان
1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی
لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ
لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی
چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش
چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کا کبوتر بھارتی فوجیوں کو "کٹ” پڑنے کی تصویریں لے آیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے