چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ائر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 اور 6 مئی کو بھارت اور چین کی افواج کے مابین تصادم کی جگہ ، پینگونگ جھیل سے صرف 200 کلومیٹر دور واقع ، ایک اونچائی پر چینی اڈے پر مصنوعی سیارہ کی تصاویر میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں

اوپن سورس انٹیلیجنس ماہر سے خصوصی طور پر حاصل کردہ دو تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ چین نے لداخ میں ایئر بیس میں‌ توسیع شروع کر دی ہے، شیڈو بریک انٹیل جو تجزیہ کار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی تصویر 6 اپریل 2020 کی ہے جبکہ دوسرا نقشہ ، اس سال 21 مئی کا ہے اور یہ بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیوں کو ظاہر کرتا ہے جس میں ہیلی کاپٹروں یا جنگی طیاروں کی پوزیشن میں دوسرا ٹیکسی ٹریک نظر آتا ہے۔

 

ایک تیسری تصویر میں ہوائی اڈے پر چار لڑاکا طیاروں کی لائن اپ ہے جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ چینی عوامی لبریشن آرمی ایئر فورس کے J-11 یا J-16 جنگجو طیارے ہیں۔

چین کی جانب سے ایئر بیس پر جنگی طیارے پہنچانے اور ایئر بیس کی توسیع پر بھارت سرکار سخت پریشانی کا شکار ہے ،مودی سرکار نے چین کی جانب سے بھارتی فوج کو شرمناک شکست کے بعد آج ایک اجلاس طلب کر رکھا ہے

واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

 

Leave a reply