بلاول کے سندھ میں ایک اور صحافی قتل،پولیس کا ملزموں کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

0
57

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کے سندھ میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا

سندھ کے علاقے جیکب آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا

واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے صحافی ذوالفقار مندرانی کو قتل کر دیا۔ذوالفقار مندرانی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے صحافی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے،ایس ایس پی جیکب آباد کے مطابق مزید ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس نے ریاض اور نظیر دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،

ذوالفقار علی مندرانی سندھی اخبار کوشش سے وابستہ تھے.

دوسری جانب نیوز ایکشن کمیٹی پاکستان نے جیکب آباد میں مقامی صحافی ذوالفقار علی مندرانی کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مندرانی مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں۔ صحافی کا دن دیہاڑے قتل سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے.،

Leave a reply