سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر آج دوبارہ سماعت ہوگی

0
77

ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر اج دوبارا سماعت ہوگی . چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ ساڑھے دس بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا. سات رکنی بنچ میں ہائیکورٹ کے سینر ترین جج شامل ہیں.
لارجر بنچ میں جسٹس محمد امیر بھٹی ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان۔جسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں . جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر ۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں . لارجر بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر دو درخواستوں پر سماعت کرے گا.

پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی . مقدمہ میں ملوث کانسٹیبل خرم رفیق اور ایک پولیس انسپکٹر نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے. ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم۔دے رکھا ہے. تین رکنی فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی ٹی بنانے کا نوٹفکیشن معطل کررکھا ہے. اس کیس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت اعلی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.

Leave a reply