مسلم محلے میں گھر خریدنے پر پڑوسی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ندیم جوزف چل بسا

خاتون کو برہنہ کر کے کیا گیا ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو وائرل

مسلم محلے میں گھر خریدنے پر پڑوسی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ندیم جوزف چل بسا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک محلے میں مکان خریدنے کے الزام میں ندیم جوزف نامی ایک عیسائی شخص کو اس کے پڑوسیوں نے گولی مار دی۔

4 جون 2020 کو ندیم کی جانب سے ٹی وی کالونی میں مکان خریدنے کے چند دن بعد مبینہ طور پر سلمان خان اور اس کے بیٹے نے جوزف اور اس کی ساس الزبتھ مسیح پر حملہ کیا۔سلمان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ 24 گھنٹوں کے اندر گھر خالی کرنے کی دھمکی دی۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ، ندیم نے 15 پر کال کی، لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی

جوزف کے پیٹ میں گولی لگی تھی ، جبکہ اس کی ساس کے بائیں کندھے میں گولی لگی تھی۔ پولیس نے خان کے اہل خانہ کے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن وہ فرار ہو گیا

ندیم جوزف 29 جون کو پانچویں بار آپریشن کرنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسپتال میں رہتے ہوئے متاثرہ شخص نے اپنے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا تھا ، "میں اسپتال میں بھی خوف کا شکار ہوں۔ مجھے اپنی زندگی سے خوف ہے۔

جوزف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک ماہ قبل ٹی وی کالونی میں گھر خریدا تھا۔ مجھے ابھی بھی پوری ادائیگی کرنی ہے ، لیکن اسی گلی میں رہنے والے ایک مسلمان شخص سلمان خان اس سے خوش نہیں تھے۔ اس نے ہمیں پریشان کرنا شروع کیا اور ہمیں وہاں سے جانے کو کہا.

Comments are closed.