لاہور, 4 جولائی: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے اہم اقدام. وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ ہائی ویزکے گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے. وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم گزشتہ مالی سال میں سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کے حوالے سے انکوائری کرے گی.وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیا.
وزیر اعلی معائنہ ٹیم سکیموں کی سلیکشن کے طریقہ کار، مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، فنڈز کے استعمال اور کام کی تکمیل کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کرے گی.ترقیاتی سکیموں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا-مقررہ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے سے عوام کو سہولت ملتی ہے – فنڈز کے بروقت استعمال سے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے – قومی وسائل کا درست اور بروقت استعمال ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے – صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں -عثمان بزدار








