ہیرو اپنا آج قربان کر کے قوم کا کل سنوارتا ہے. برھان وانی کی شہادت پر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے برھان وانی کی شہادت پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختہ عزم ، اخلاص اور قربانی کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا،ہیرو اپنے آج کو اگلی نسل کے بہتر مستقبل کےلیےقربان کردیتا ہے اور وہ انہی مذکورہ اوصاف کی بنا پر حاصل کرتا ہے.

واضح رہے کہ کشمیر کے بطل حریت برھان وانی کی آج تیسری یوم شہادت منائی جا رہی ہے اس موقع پر پورے کشمیر میں ہڑتال رہی اور کشمیریوں نے بھارتی غاصب فوج کے خلاف احتجاج کیا.
یاد رہے کہ کشمیری حریت پسند نوجوان مظفر برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی بھر میں زور دار تحریک پیدا ہوگئی تھی اور اس میں اس قدر تیزی آگئی تھی کہ بھارت قابض افواج نے تحریک کو کچلنے کے لیے کم سے کم ایک سو شہری شہید کردیئے تھے۔حریت پسند لیڈروں نے برہان کے ساتھ ساتھ سبھی شہداء کی یاد میں سوموار8جولائی کو ہڑتال کی کال دی ہے

Shares: