کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کو فلم کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ہوئی آفرتو کیا جواب دیا؟ اہم خبر
بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بگ باس میں شامل ہونے کی خبروں کو رد کردیا اور بتایا ہےکہ انہیں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی ہے.
https://twitter.com/TheKhbri/status/1147148671999533059
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق زائرہ وسیم کے اس اعلان کے بعد بگ باس میں ان کے شامل ہونے کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں. زائرہ وسیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بگ باس 13 کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا اور بڑی رقم کی آفر بھی ٹھکرا دی.
واضح رہے کہ حال ہی میں کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ فلم انڈسٹری نے میرے لئے شہرت کے دروازے کھولے لیکن میں دین سے دور ہو رہی تھی، میری مذہب کے ساتھ وابستگی ختم ہو رہی تھی اور یہ انڈسٹری مجھے میرے ایمان سے دور کر رہی تھی لہٰذا میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا. زائر وسیم نے فلم دنگل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اٹھارہ سال کی عمر میں ہی بہت شہرت حاصل کی تاہم اب انہوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے.