یہ ہیں 24 نیوز کے "پر امن” احتجاج کے مناظر!
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، 24 نیوز کے ملازمین نے پیمرا کے باہر پر امن احتجاج کیا جس میں اپنے حق کا مطالبہ کیاجا رہا تھا اور اس کے مناظر اس وڈیومیں بھی شامل ہیں. صحافیوں پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا جواز یہ تلاش کیا گیا کہ وہ پر تشدد ہو رہے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مجبورا ایسا کرنا پڑا.
یہ ہیں 24 نیوز کے "پر امن" احتجاج کے مناظر! pic.twitter.com/lx87tw7ih9
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) July 6, 2020
واضح رہے کہ پیمرا کے باہر پولیس اور پیمرا سیکورٹی اہلکاروں نے 24 نیوز چینل کے صحافیوں پر تشدد کیا ہے اور
پولیس اور پیمرا سیکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ بھی کی ہے . 24 نیوز چنینل کے ملازمین اور صحافی چنیل کے لائسنس کے معطل کرنےپر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے.
واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے








