‏اب مائنس ایک دو نہیں پورے اور سارے کے سارے ہونگے ان شاءاللہ، مشاہد اللہ خان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، نون لیگ کے سیئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ‏اب مائنس ایک دو نہیں پورے اور سارے کے سارے ہونگے ان شاءاللہ،
https://twitter.com/Mushahid_Ullahh/status/1280193484234936321?s=20
واضح رہے کہ حکومت کو ختم کرنے اور مائنس ون کی باتیں‌چل رہی ہیں‌. اس سلسلے میں‌ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بڑی چہ میگوئیاں ہو رہی ہے، کوئی کچھ کچھ کہہ رہا ہوں، اسلام آباد کے کسی ایسے صحافی سے جو تکلیف حد تک نیوٹرل ہو اس سے چند سوال کرتا ہوں کہ کیا چل رہا ہے،بہت ہی پرانے دوست کاشف عباسی کو زحمت دی ہے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ عمران کی گورننس پر کیا خیالات ہیں، کیا واقعی حالات خراب ہو چکے ہیں یا اپوزیشن شور مچا رہی ہے

کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ حالات خراب ہیں بھی، اپوزیشن کا کام ہونا ہے چیزوں کو زیادہ خراب کر کے پیش کرنا، اپوزیشن کا یہ کام ہوتا ہے، چینی کی قیمت کم ہو گئی ہے، پائلٹ، گندم کا کرائسز، پٹرول کا کرائسز، روز ایک نئی چیز آتی ہے، اسکے علاوہ کیا مسئلہ ہے،عمران خان جو وعدے کر کے آئے تھے پبلک ریفارمز کے، ادارے ٹھیک ہوں گے، تھانے کچہریاں ٹھیک ہوں گی،اس طرف بھی کچھ نہیں ہو رہا ، جب سارے اکٹھے کرتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ دو سال بعد جو حکومت کی شیٹ بنتی ہے اس میں حکومت پر تنقید کی بہت گنجائش ہے، اس تنقید کا حکومت فائدہ اٹھاتی ہے، اپوزیشن اپنی سیاست کر رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی گورننس کا بھی قصور ہے وہ وہ نہیں کر سکی جس کی عوام کو توقع تھی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر ہم نے بڑی تنقید کی لیکن ن لیگ نے آشیانہ، لیپ ٹاپ، پیلی ٹیکسی، دانش سکول، جنگلہ بس کیا، انہوں نے اورنج ٹرین کا کیا جس پر ہم نے تنقید کی، پی ٹی آئی سات سال میں بی آر ٹی مکمل نہ کر سکی اور دو سال میں ایک منصوبہ بھی نہیں دے سکی تو عوام کیسے مطمئن ہو گی

مائنس ون نہیں بلکہ مائنس تھری ہو گا، بدقسمتی سے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، شیخ رشید

Shares: