باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کی اکیسویں برسی ان کے گاؤں صوابی میں منائی گئی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی اکیسویں برسی ان کے آبائی گاوں غذر میں منائی گئی،شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ‏شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،‏کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سینٹر نے کیپٹن کرنل شیرکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ‏تقریبات میں مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادنےشرکت کی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیطرف سےمیجر جنرل احسان محمودنے لالک جان شہیدکی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی.

واضح رہے کہ کارگل کی جنگ کے ہیرواورنشان حیدرکا اعزازحاصل کرنے والے حوالدارلا لک جان شہید کا اکیسواں یوم شہادت آج اُن کے آبائی گائوں غذر گلگت بلتستان میں منایاجارہا ہے۔

کیپٹن کرنل شیرخان اورحوالدارلالک جان نے 1999 میں کارگل کی جنگ کے دوران کنٹرول لائن کے گلتری سیکٹرمیں جام شہادت نوش کیاتھا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کارگل کی جنگ کے ہیروزکیپٹن کرنل شیرخان اور حوالدارلالک جان کوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہدا ء نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کہ مادروطن کے دفاع کے لئے جان کی قربانی سے بڑاکوئی فخرنہیں ہوسکتا۔قوم کوملکی دفاع کے لئے اپنے دلیربیٹوں کی بہادری اورغیرمتزلزل وفاداری پرفخرہے جنہوں نے وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

Shares: