علی زیدی کے دعووں کی حیثیت کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی ہے ، مرتضیٰ وھاب

0
43

علی زیدی کے دعووں کی حیثیت کھودا پہاڑ نکلا چوہا جیسی ہے ، مرتضیٰ وھاب

باغی ٹی وی : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔ جے آئی ٹیز جاری کرکے ہم نے وعدہ پورا کردیا۔

وفاقی وزرا علی زیدی اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو وفاقی وزیر بحری امور کو یہ دستاویزات دے رہے ہیں؟ سندھ حکومت کو تو اس طرح کا کوئی ڈاکیومنٹس نہیں دیا گیا۔ ان سوالوں کے جواب انہوں نے نہیں دیئے۔

انہوں نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانونی اعتبار سے جے آئی ٹی حکومت تشکیل دیتی ہے۔ سوال یہ ہے اگر کسی ڈاکیومنٹس پر کسی نے دستخط نہیں کیا تو وہ ان کو کس نے دیا؟ یہ اس بات کی دلیل ہے جس طرح ماضی میں دستاویزات کو بنانے کی کوشش کی گئی، وہی کام علی زیدی کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے کیس میں 7 ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے اپنی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرائی۔مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹیز کے معاملے میں سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ علی زیدی کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے۔ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ‏ملک کوآگے لے جانے کے لیےحکومت میں آئےہیں،‏ہمارا عزم ملک کی بہتری اور حقائق سے روشناس کرانا ہے ‏پاکستان کوان لوگوں سے نجات دلائیں گےجوسیاست مفادات کے لیے کرتےہیں،

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ ‏گزشتہ رات سےجےآئی ٹی سےمتعلق بات کی جارہی ہے،‏پاکستان میں اس وقت سیاست صحیح اور غلط کی ہے،‏دنیابھرمیں دائیں اوربائیں بازوکی سیاست ہے،‏ہم انتظارکررہےتھےکہ سندھ حکومت جےآئی ٹی رپورٹ پبلک کرے،‏ہمارا فرض غلط کام کوروکنااورعوام کوحقائق بتاناہے،‏جے آئی ٹی میں یہ چیز نہیں کہ کس کے کہنے پر کیا کارروائی کی گئی

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ نبیل گبو ل نے گزشتہ رات کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل نہیں ہے،جے آئی ٹی میں ایک شخص درجنوں قتل کااعتراف کرتا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ میں نہیں بتایاگیا عزیر بلوچ نے قتل کس کےکہنے پر کیے،لوگ وزیر بننے کے بعد دیگر طریقوں سے رقم بٹورتے رہے ہیں،

Leave a reply