ایمرا کے صدر شوکت علی , نائب صدر, ریاض اعوان ,سیکرٹری عدنان شیخ , جوائنٹ سیکرٹری افضال سعید , خزانچی و سیکرٹری انفارمیشن عباس نقوی سمیت گورننگ باڈی نے کپیٹل , ابتک نیوز اور 24 نیوز کی نشریات زبردستی بند کروانے کی شدید مذمت کی ہے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ایمرا شوکت علی نے کہا کہ زبردستی نیوز چینل.کو بند کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں . انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام سے میڈیا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا . میڈیا دشمنی پر مبنی پر ایسے اقدامات سے پورے ملک کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے حکومت اور پیمرا میڈیا کے خلاف ایسے اقدامات سے گریز کرے اور فوری طور پرتینوں چینلز کی نشریات فوری طور پر بحال کرے،
انہوں نے کہاکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورے ملک کے صحافی سراپا احتجاج ہوں گے