یااللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ سونامی اور گندی تبدیلی برپا کرنےکے گناہ میں شریک ہونے سے محفوظ رکھا، سلیم صافی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسم اللہ الرحمان الرحیم۔۔۔ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ اھدناالصراط المستقیم۔ صراط الذین انعمت علیھم۔
یااللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ سونامی اور گندی تبدیلی برپا کرنےکے گناہ میں شریک ہونے سے محفوظ رکھا اور "مثبت رپورٹنگ” کرنے والوں کی صف میں شامل نہیں کیا۔ الحمدللہ ۔ثم الحمدللہ۔


واضح رہے کہ صحافیوں اور اینکرپرسنز میں واضح‌ تقسیم ہے بعض حکومت کے حامی ہیں‌ ، بعض پی ٹی آئی کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور بعض پی ٹی آئی کے سخت ناقد ہیں‌، سلیم صآفی بھی ان میں سے ایک ہیں. وہ اکثر حکومت اور اس کی پالسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں .
اب جبکہ حکومت کے جانے اور مائنس ون یا مائنس آل کی باتیں چل رہی ہیں‌. تب سلیم صافی کی یہ ٹویٹ‌ تاثر یہ دے رہی ہے کہ جنہوں نے تبدیلی اور سونامی کی حمایت کی وہ ناکام نظر آتے ہیں. اور اس کے اندر ان کا کوئی حصہ نہیں‌ ہے.

Shares: