پی ٹی آئی شمالی لاہور کے زیراہتمام سید منور حسن، طارق عزیزاورعلامہ طالب جوہری کی یا د میں تعزیتی ریفرنس

0
32

لاہور :پی ٹی آئی شمالی لاہور کے زیراہتمام سید منور حسن، طارق عزیزاورعلامہ طالب جوہری کی یا د میں تعزیتی ریفرنس ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی لاہور کے زیراہتمام سابقہ امیر جماعت اسلامی منور حسن، معروف ٹی وی کمپئیر طارق عزیر اور معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی یا د میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا

ذرائع کے مطابق اس ریفرنس میں صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجازاحمد چوہدری،صدر پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، وائس چیئر مین وزیراعلی شکایت سیل و ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان، جنرل سیکرٹری لاہور مہرواجد عظیم، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ لاہور ملک وقار احمد، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیا ز محمود، طاہر رشید چوہدری، احمد علی بٹ، تنزلہ عمران خان، عرفان حسن ایڈوکیٹ،ساجد حسین سمیت سیاسی و مذہبی رہنما ٰؤں نے شرکت۔

تعزیتی ریفرنس سے صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجازاحمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید منور حسن نہایت بہترین درجے کے متقی اور پرہیزگار انسان تھے، انھوں نے ہمیشہ انسانی برابری کی بات کی، سید منور حسن مضبوط کردار کے مالک تھے،سید منور حسن اور شاہ نورانی نے ساری زندگی تین مرلہ کے گھر میں گزاری،میرے ساتھ برس ہا برس ساتھ رہے،میری زندگی کا حصہ سید منور حسن کے ساتھ گزرا،نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کراچی کے صدر تھے،

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایسے عظیم انسان تھے کہ ان کی بیٹی کی شادی پر جو تحائف ملے تو انہوں نے خود رکھنے کی بجائے جماعت اسلامی کو جمع کروا دیئے،کارخانہ قدرت میں انسان کی بڑی اہمیت ہے جب زندہ ہو تو قدر نہیں ہوتی مر جائیں تو قدر ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں زندہ لوگوں کی بھی قدر کرنی چاہیے،رب کریم کسی کے اوپر بھی اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا،آج کے دن برہان الدین وانی کی شہادت کا دن ہے اور عبدالستار ایدھی کی بھی برسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ طارق عزیز میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی،طارق عزیز اپنی ذات میں انجمن تھے،آج کے اینکرز اور طارق عزیز میں کوئی توازن نہیں،طارق عزیز اینکرز کے لیے ایک مشعل راہ ہیں اور اپنے حصے کی شمع روشن کرگے ہیں،علامہ طالب جوہری ساڑھے تین دہائیاں مجلس شام غریباں پڑھتے رہے، وہ آنکھ آنکھ نہیں جس میں غم حسین نہیں،

علامہ طاہر جوہری شاعر بھی تھے اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے،وہ ایک ہمہ پہلو شخصیت کے مالک تھے اور انھوں نے ساری عمر امت کو جوڑنے میں گز ر دی، تحریک انصاف تمام مکاتب فکر کے درمیان بہترین توازن قائم کرسکتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید منور حسن، طارق عزیر اور علامہ طالب جوہری تاریخ ساز شخصیت کے مالک تھے ان کے کردار اور ذات پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا میں ان تینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی مذہبی، سیاسی،علمی، آدابی خدمات کو سراہتا ہوں جو قومیں اپنے ہیروں کو بھول جاتی ہیں و ہ تباہ ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرحومین نے اپنے تمام زندگی شفاف طریقے سے گزاری، آخرمیں شرکاء نے مرحومین اور وفاقی وزیر شفقت محمود، علی امتیاز وڑائچ اور ملک زمان نصیب کی والدہ مرحومہ درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
میڈیاسیل۔

Leave a reply