انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رسک فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی

0
57

اسلام آباد :انصاف ڈاکٹرز فورم نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ رسک فنڈز کی تقسیم غیر منصفانہ قرار دے دی، اطلاعات کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم پمز ہسپتال نے حکومت کی طرف جاری کوویڈ 19 کے خصوصی ہیلتھ رسک فنڈز کی من پسند افراد میں تقسیم غیر منصفانہ اور خرد وبرد قرار دے دیا۔

ای ڈی پمز سے فنڈز لینے والے ملازمین کی لسٹیں طلب کر کے16 کروڑ روپے کی تقسیم کا حساب مانگ لیا،مسئلہ کو وزیر اعظم پاکستان عمران تک پہنچانے کا اعلان کر دیا،

پمز ہسپتال انصاف ڈاکٹرز فورم کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ میں ڈاکٹراحسن نیازی، ڈاکٹرخاور سلطان نے ڈاکٹرز کے مطالبہ کو اعلی سطح پر پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی پمز سے ہماری کٗی میٹنگز ہوئیں لیکن ڈاکٹرز کے اس مطالبہ کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی

انصاف فورم کا کہنا تھا کہ الٹا وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کوویڈ19 آئیسو لیشن وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز،نرسز پیرامیڈیک سٹاف جو دن رات کام کر کے اپنی جانوں کو قربان کرتے رہے ان کے نام پرجاری ہونے والے وفاقی حکومت کی طرف سے کرونا رسک الاونس کو من پسند افراد میں تقسیم کر دیا

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بلکہ آئیسولیشن وارڈز میں کام کرنے والے داکترز نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک ایک الاونس دیکر ان کی اس مشکل وقت میں خدمت کا امذاق اڑیا گیا اور ان پر ترجیح دیتے ہوئے کلریکل انتظامی سٹاف میں تین تین الاونس دے کر نوازا گیا جو کہ اس حساس فنڈز کو خرد برد کرنے کے مترادف ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو نوازا گیا ان کے نام سامنے لائیں جائیں ان کی لسٹیں ہمیں فراہم کیں جائین اور ان کو ہسپتال میں نمایاں مقام پر پبلش کیاجائے

ڈاکٹر خاور سلطان نے مزید کہا ہے کہ ورنہ ہم مسئلہ کو وزیرعظم پاکستان تک پہنچانے پر مجبور ہوں گے اگر کسی بھی جگہ پر ہماری شنوائی نہ ہوئیں تو16 کروڑ روپے کے فنڈز کی خرد برد کے اس کیس کو انصاف ڈاکٹرز فورم خود عدالت مین لے جائے گا اور ان سب لوگوں کو بے نقاب کیا جائیگا جو دوسروں کی حق تلفی کرتے ہوئے عہدوں اوراختیارات کا ناجائز استعماال کرتے ہیں

Leave a reply