باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر پالیسی پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اس دن بیٹھ گئی تھی جس دن الیکشن کمیشن کاآرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیاتھا۔

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرکا معاملہ اس دن ہاتھ سےنکل گیاتھا،جس دن عمران خان نے مودی سےتوقعات وابستہ کرکےٹرمپ کی ثالثی کے ڈرامے پربھنگڑا ڈالا۔یااللہ تیراشکر کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا۔الحمدللہ۔ثم الحمدللہ

سلیم صافی کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے نواز شریف کی حکومت پر بیجا تنقید سے اس تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کیا آپ نے نواز شریف کی سزا اور مریم نواز کے الیکشن لڑنے پر پابندی پر آواز اٹھائی؟ آپ اتنی آسانی سے بری نہیں ہو سکتے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ روزانہ ایسے گھٹیا ٹویٹ کر کے کس کو مطمئن کرتے ہیں آپ ؟نواز شریف کی صفائی میں جھوٹ پہ مبنی دستاویزات ٹویٹ کرنے والا اخلاقیات کی بات کرتا ھے ،کہاں عمران خان کہاں تم جیسا قلم فروش

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے معشیت سے عوام مفت کی روٹیاں کھا رہی تھی جبکہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اس فضل الرحمان سے امیدیں وابستہ کرلی تھی جس بے شرم نے باریاں لے لے کر 44 لاکھ کی کسی چڑھا لی پر کشمیر پر اک لفظ نہ بولا اس نواز شریف کا باپ بنا لیا تھا جس نے کشمیر پر کبھی بکواس بھی نہ کی تھی

Shares: