‏عدالت نے ملزم علی سلمان علوی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

0
54

‏عدالت نے ملزم علی سلمان علوی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، زہرا قتل کیس کے سلسلے میں ملزم علی سلیمان علوی کو بدھ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا، تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں خاتون کی چھت سے لٹکی نعش کو ملزم نے خود کشی جبکہ متوفیہ کے ورثاء نے شوہر کی جانب سے اسے قتل کرنے کا واقعہ قرار دے دیا پولیس اس کیس میں پوسٹمارٹم رپورٹ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹوں کا انتظار کر رہی ہے پولیس نے بتایا کہ یہ قتل کا واقعہ ہے یا متوفیہ نے خود کشی کی ہے یہ سب پوسٹمارٹم رپورٹ اور فرانزک سائنس لیبارٹری کے رپورٹوں سے واضح ہوگا تب تک پولیس اس کیس کی تفتیش میں دونوں پہلوئوں کو مد نظر رکھ کر مقدمہ کو لے کر چلے گی ملزم علی سلیمان علوی کو بدھ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا پولیس کو سیدہ مہوش نے بتایا کہ 29 جون2020 ء کو ہم چکلالہ میں اپنے گھر موجود تھے میری بڑی ہمشیرہ صدف زہرہ یوسف کالونی میں رہائش پزیر تھی مجھے بہن کے فون سے میرے بہنوئی علی سلیمان علوی نے کال کرکے بتایا کہ میں برباد ہوگیا ہوں مہوش تم جلدی آؤ اور ساتھ ہی بولا کہ صدف نے کچھ کرلیا ہے اور موبائل بند کردیا میں نے اپنے بھائی کو بتایا جس نے علی سلیمان علوی کو کال کی ہم وہاں پہنچے تو بہنوئی باہر کھڑا تھا بہن کی نعش کمرے میں لٹک رہی تھی جسے میرے بہنوئی نے قتل کیا ہے جس نے میری بہن کو شروع سے تنگ رکھا ہوا تھا تاہم ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی نے خود کشی کی ہے.
واضح رہے کہ کل صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ علی سلمان کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا کہ ” زہرا کو انصاف دو” زہرا کے خاندان والوں کی طرف سے اس کے خاوند پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ ہماری بچی کا قاتل ہے.

سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کا ایکٹوسٹ اپنی بیوی کا قاتل نکلا

Leave a reply