لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہریوں کو فوری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبرز پلیٹ فوری فراہم کرنے کے حوالے سے تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع

0
45

تحریک التوا کار مسلم ن کے رکن اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی یے۔

محکمہ ایکسائز کا ان باکس کمپنی سے ٹھیکہ ختم ہوئے دو سال گزر چکے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کی تقریبا 25 لاکھ گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کی نمبرز پلیٹس التواء کا شکار ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے ابتک تک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کی نمبرز پلیٹس کی فیسوں کی مد میں شہریوں سے3 ارب روپے وصول کر لیے ہیں۔ متن

محکمہ ایکسائز وہیکلز کی نمبر پیلٹس کی عدم موجودگی کے باوجود فیسں دھٹرا دھٹر وصول کر رہا یے۔ رکشے کی نمبر پلیٹ کی قمیت میں 250 روپے اضافہ کے ساتھ 1000 وصول کیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ 50 روپے اضافہ کرکے 750 کی جائے 800 فیس وصول کی جائے گی۔ شہریوں سے نمبرز پلیٹ کی فیسیں وصول کرنے کے باوجود نمبر پلیٹ نہیں دی جا رہی ہے۔
اس اقدام سے عوام میں شدید غم و غصہ اضطراب پایا جا رہا یے۔ متن

Leave a reply