سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی. شہری چوہدری افتخار احمد نے سنتھیا رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت. جوئینٹ سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم پر پیش. گذشتہ سماعت میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست گراز کو سن کر جواب عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا. درخواست میں سنتھیا رچی، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو فریق بنایا گیا.

سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ 2020 میں ختم ہو چکا ہے، اس وقت وہ پاکستان میں غیر قانونی طور مقیم ہے. ویزہ لگنے تک سنتھیا رچی کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے.سنتھیا رچی کو ویزہ ختم ہونے پر ڈیپورٹ کیا جائے، لطیف کھوسہ

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش. درخواست گزار کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش.

پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

عدالت نے دوبارہ حکم جاری کر دیا کہ درخواست گزار کو سن کر عدالت میں جواب داخل کر دیں.عدالت نے سماعت جمعہ کے روز تک کے ملتوی کر دیا.

Shares: