باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے والد وفات پا گئے

عظمیٰ بخاری کے والد کافی دنوں سے علیل تھے اور ہسپتال میں داخل تھے ، آج انکی موت ہوئی ہے،انکی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی تا ہم ابھی تک وقت اور جگہ کا اعلان نہیں کیا گیا

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کے والدکے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اللہ سید زاہد بخاری کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سید زاہد حسین بخاری ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے،والد کی وفات بڑا صدمہ ہے،ہم سب عظمیٰ بخاری کے غم میں شریک ہیں،سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی،ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،اللہ تعالی مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Shares: