پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینل کو کیبل پر بند کرنے کے خلاف لاہور میں آج تمام صحافتی تنظیموں نے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کیصدارت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کریں گے
نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں، مولانا فضل الرحمن کی چینلز کی نشریات بند کرنے کی مذمت
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار مہتو، نائب صدر ناصره عتیق ، سیکرٹرى زاهد عابد، جوائنٹ سکریٹری حافظ فیض احمد، خزانچى سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈى نے کہا ہے کہ چینل 24،ابتک ٹی وی اور کیپیٹل نیوز ٹی وی کی نشریات کو بلا نوٹس معطل کرکے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاٹى (پیمرا) نے فاشزم کی بدترین مثال قائم کی ہے اور یہ اقدام آزادی صحافت پر کاری ضرب اور بہیمانہ حملہ ہے۔ جمہوریت میں اس قسم کےاقدام ناقابل قبول ہیں اور آزادیء صحافت کا گلا گھونٹنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ٓ
ٹی وی چینلز کی نشریات بحال نہ کی گئیں تو ملک گیر احتجاج کریں گے، صدر لاہور پریس کلب و دیگر
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے آج 9 جولائی منگل کوشام 6 بجے پی ایف یو جے،پی یو جے،فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،ایمرا،اینکا اور دیگر تنظیموں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آزادی صحافت پر پیمرا کی "دہشت گردی” کے خلاف احتجاجی پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔
ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت
صحافی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ "تبدیلی سرکار ” کی جانب سے صحافیوں اور صحافتی اداروں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے پوری صحافتی انڈسٹری میں بے چینی پھیل رہی ہے اور پیمرا کو ایسے اقدامات کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو جمہوری نظام کے خلاف سازش کے مترادف ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو پیمرا کو لگام ڈالنی چاہئے بصورت دیگر صحافی سڑکوں پر ہوں گے اور جب اہل قلم سڑکوں پر آجائیں تو ملک میں جاری ظالمانہ اقدامات نشانی ہوتی ہے ،اور ظلم کی حکومت زندہ معاشروں میں زیادہ دیر نہیں چلا کرتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شام کیبل پر ابتک ٹی وی، کیپیٹل اور 24 ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے