سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران کو کرونا سے متعلق آگاہی دی

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران کو کرونا سے متعلق آگاہی دی
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے کرونا آگاہی مہم کے تحت مختلف ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر جاکر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوران کو کروناکی حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیوران اپنی اور مسافروں کی صحت کی حفاظت کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تمام گاڑیوں کو سنیٹائز کیا جائے بغیر ماسک کوئی سواری نہ بٹھائی جائے اور دوران سفر مسافروں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے۔

Comments are closed.