شہر کے وسط میں حادثہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر شیخوپورہ کے وسط میں سیوریج لاین کی مرمت کی غرض سے نکالے گئے گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر گئے
تفصیل کے مطابق رات کے اندھیرے کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو گڑھا نظر نہ آسکا اور وہ اس میں گر گئے جس سے انہیں چوٹیں آئیں لیکن وہ معجزانہ طور پر جانی نقصان سے محفوظ رہے
گہرے گڑھے میں موجود پانی میں موٹر سائیکل ڈوب گئی جسے وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا
نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر نے دو دن قبل ٹویٹر پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ جناب اصغر جوئیہ کو ٹیگ کر کے اس مسئلے کی طرف توجہ بھی دلائی تھی کہ شہر کے وسط میں موجود اس گڑھے کو بند کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو
لیکن مقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا
شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ اس گڑھے کو جلد از جلد بند کیا جائے تاکہ مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے
زخمیوں نے باغی ٹی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے ہم گڑھے کو نہ دیکھ سکے اقر اس میں گر گئے لیکن خوش قسمتی سے رفتار کم ہونے کی بدولت ہم گہری اور شدید چوٹوں سے محفوظ رہے
موقع پر موجود لوگوں نے شہری انتظامیہ سے اس شگاف گڑھے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا