بیجنگ :چینی صدرپرکرونا وائرس کے پھیلاوکا ذمہ قراردینے والے پروفیسرکورہاکردیاگیا،اطلاعات کے مطابق چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون کوچینی صدرپرکرونا وائرس کے پھیلاوکا ذمہ دارقراردینے پرقید کی سزا دی گئی تھی

چین کے ایک ماہر تعلیم چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون کو جس نے کورو وائرس وبائی مرض کے بارے میں چینی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مضامین شائع کیے تھے ،ایک ہفتہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق بیجنگ کی ایک بہت بڑی یونیورسٹی میں چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون کو ان کے ساتھیوں کے مطابق 6 جولائی کو 20 سے زائد سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت میں واقع ان کے گھر سےاٹھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس چینی پروفیسر کو اتوارکے روزرہا کیا گیا ،ان کے قریبی دوستوں کا بھی کہنا تھا کہ وہ سیکورٹی اداروں کی تحویل میں تھے

چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون نے فروری کے اوائل میں "وائرل الارم” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ، جس میں چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے غذائی صنعت وثقافت کو فروغ دینے کے لئے دھوکہ دہی اور سنسرشپ کا الزام عائد کیا گیا تھا ،

چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچین کرونا وائرس کے بارے میں معلومات کو نہ چپھاتا تو شاید دنیا کرونا وائرس پرقابوپاچکی ہوتی

یہ بھی بتا یا جارہا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ اس پروفیسرکومزید مقدمات کا سامنا کرنا پڑے ،بیجنگ پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چینی قانون کے پروفیسر سوزنگرون پرکڑی نظررکھی جارہی ہے

Shares: