رپورٹ (کاشف تنویر) گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے 150 سے زائد نوجوان غیر قانونی طور پر ایران سے آگے جاتے ہوئے ڈوب گئے ،
گجرات کرونا کے باوجود گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں انسانی اسمگلنگ عروج پر ہے۔ایجنٹ شہریوں کو یورپ کے ممالک میں پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل گجرات کے ایک ایجنٹ نے منڈی اور گجرات کے کم و بیش ڈیڑھ سو سے زائد نوجوانوں کو بذریعہ بس کوئٹہ پہنچایا کوئٹہ سےایران اور پھر کشتی کے ذریعے آگے لے جانے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی اور وہ ڈیڑھ سو سے زائد نوجوان پانی میں ڈوب کر مر گئے ۔جبکہ ایجنٹ تا حال غائب ہے ۔مرنے والے نوجوانوں کے والدین مختلف اداروں کے چکر کاٹ رہے ہیں

Shares: