منڈی بہاوالدین پولیس کا سرچ آپریشن
رپورٹ (کاشف تنویر) ایس ایچ او تھانہ پھالیہ انسپکٹر حسنات شاہ کی راہنمائی میں پھالیہ میں ناکہ
منڈی بہاوالدین پولیس (پی آر او): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ انسپکٹر حسنات شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھالیہ میں ناکہ لگایا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ناکوں کا مقصد شک کی بنیاد پر جرم کا پتہ لگانا ہے۔ناکوں کا مقصد جرائم پیشہ افراد کو پکڑنا ہے۔
لہذا پولیس ناکوں پر پولیس کو تلاشی دیتے ہوئے شرم یا بے عزتی محسوس نہ کریں بلکہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ پولیس آپ کی دشمن نہیں بلکہ آپ کی حفاظت اور خدمت کی غرض سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے پولیس ناکہ جات کا اہتمام کرتی ہے۔

پولیس کے ساتھ تعاون کریں
Shares:







