قومی اسمبلی میں قرآن حکیم مع ترجمہ پڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

0
65

قومی اسمبلی میں قرآن حکیم مع ترجمہ پڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں ملک بھر کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اس حوالے سے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔ علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

واضح‌ رہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار،اطلاعات کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قراردے دیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ ہوگیا ہے ، پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط لاگو کر دی گئی۔اس نئے سرکاری اعلامیے کے مطابق جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑ ھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے جو کہ اسلامیات کے مضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کےساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے.

وزیراعظم عمران خان قوم سےکیا ایک اوروعدہ پورا کردیا،پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار

Leave a reply