پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان اور پی ٹی آئی کی کارکن وینا ملک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ٹھیک کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم دنیا کی زہین ترین قوم ہے-
باغی ٹی وی : حال ہی مں سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے جس پروینا ملک نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا-
وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جو پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کیلئے بھی امریکہ کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے
جو پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کیلئے بھی امریکہ کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے
آج تک پاکستان کے کل ہسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے وہ بھی مشرف نے خریدے تھے
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 13, 2020
اداکارہ نے لکھا کہ آج تک پاکستان کے کل ہسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے وہ بھی جنرل پرویز مشرف نے خریدے تھے-
اداکارہ نے اس حوالے سے ایک اور ٹویٹ کیا انہوں نے لکھا کہ میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے اسٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیئے
میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے اسٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیے
عمران خان ٹھیک کہتا تھا یہ قوم دنیا کی زہن ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے جو چیزیں ہم دنیا سے پیسے دینے کے باوجود منتیں کرکے خریدتے تھے اب دنیا ہم سے خریدے گی
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) July 13, 2020
وینا ملک نے کہا کہ عمران خان ٹھیک کہتا تھا یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے-
انہوں نے کہا کہ جو چیزیں ہم دنیا سے پیسے دینے کے باوجود منتیں کرکے خریدتے تھے اب دنیا ہم سے خریدے گی-