مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ نے مطیع اللہ جان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا عدالت ہر ٹویٹ پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کردے، آزاد عدلیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا روزانہ ایسی ٹویٹس ہوتی ہیں، عام شہری اور سیاسی جماعتیں بھی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہیں، کیا ہر ایک کے خلاف توہین عدالت شروع کریں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الااحسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔

Shares: