بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے مسلم نوجوان کو شہید کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں شریک کم عمر نوجوانوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرٹھ کے بعد اب الہ آباد میں بھی مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں. آج الہ آباد میں ہونے والے مظاہرہ میں جن نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم ہے. مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف مقامی مسلمانوں میں غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے اور بھارتی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف مقامی لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے.

مجلس اتحاد المسلمین کی طرف سے مسلم نوجوانوں پر ہندوانتہاپسندوں کے حملوں اور قتل کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. مظاہرہ میں شامل کئی نوجوانوں کو ان کے گھروں پر چھاپے مارکر اٹھا لیا گیا اور تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے. مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس انہیں گرفتار نوجوانوں سے متعلق کچھ آگاہ نہیں‌ کر رہی. مجلس اتحادالمسلمین کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو تنظیم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرے گی۔

Shares: