بھیرہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے

بھیرہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر چوہدری نصراللہ کہوٹ،سٹی صدر ظفر اقبال بھٹی، زاہد عمران وجھی و دیگر نے کیا۔اجلاس میں مرکزی صدر میاں شہباز شریف،صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی 72 میں تنظیم سازی پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق کر کے تمام ذیلی ونگ بحال کیے جائیں گے۔ اجلاس میں نیب کی طرف سے چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا پر لگائے گئے گئے الزامات گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ عدلیہ جلدہی سچ کا بول بالا کرے گی۔ اجلاس میں صوفی محمد اسلم، حبیب الرحمن انصاری،توفیق خان اور ثقلین پنجوتھہ سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

Comments are closed.