سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0
65

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا

باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ نوٹیفکیشن کے مطابق رات 12 بجے لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 15 اگست تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا، اس دوران تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بند رہیں گے۔ ریسٹورنٹ میں رات 11 بجے تک ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، ہفتہ اور اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ کاروبار مکمل بند رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک کی توسیع کی تھی جسے اب مزید توسیع کر کے 15 اگست تک کردیا ہے

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروش کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں پیر سے جمعہ تک صبح 6 سے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور دیگر ضروری سروسز کو ان اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بیوٹی پارلر بھی آئندہ 15 روز کے لیے بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے توسیع کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری رات11بجے تک کی جاسکے گی جبکہ شام 7 بجے تمام دکانیں بند ہو جائیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ مخصوص علاقے سیل کرنے کا نوٹی فکیشن کمشنر کراچی جاری کریں

Leave a reply