سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آنے لگے، اموات میں بتدریج کمی
باغی ٹی وی :لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات کے بعد اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مزید 40 افراد جاں بحق جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 88 ہزار 539، سندھ میں ایک لاکھ 8 ہزار 913، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 217، بلوچستان میں 11 ہزار 322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750، اسلام آباد میں 14 ہزار 402 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے
جبکہ دنیا بھر میں کرونا کی تیزی سست پڑ رہی ہے.دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 86 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 80 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ کورونا سے مزید 952 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 140 تک پہنچ گئی جبکہ عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
برازیل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 261 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 75 ہزار 523 تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔







