وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے، مشیر برائے سیاحت پنجاب
باغی ٹی وی : مشیر برائے سیاحت پنجاب آصف محمود سے ترجمان پنجاب حکومت عامر مغل کی ملاقات ہوئی ہے . اس سلسلے میں وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب سیاحوں ، باغوں اور پھولوں کی جنت بننے جا رہا ہے
اس سے پہلے پنجاب کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی بجائےٹھیلوں اور رکشے والوں کے جعلی اکاونٹس سے ٹی ٹیوں کے ذریعے شریف فیملی کی جیبوں میں جاتے رہے۔
سردار عثمان بزدار کی خصوصی توجہ پنجاب میں سیاحت اور پی ایچ ایزکی ترقی پر مرکوز ہے۔
سیاحت کیلئے آن لائن بکنگ کا اجراء کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب بھر میں اریخی مقامات کی بحالی کا کام جاری ہے
ہرن مینار، شالیمار باغ ، ہڑپہ کے 5ہزار سالہ قدیمی کھنڈرات، نڑھ آبشار، پنج پیر راکس ( چٹانوں ) مقبرہ جہانگیر، نور جہاں سمیت 12 تاریخی مقامات کو مرمت کے بعد بحال کیا جا رہا ہے۔لاہور میں ٹوورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اولیائے کرام کی زیارات کے مقامات پر پی ایج ایز کے ذریعے شجرکاری اور زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹرانسپورٹ کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے دس سالہ دور میں سیاحت پر کوئ توجہ نہیں دی. گزشتہ دور میں پنجاب کے واحدسیاحتی مقام مری کو بھی عوام کیلئے مصیبت بنا دیا ۔
اگر شریف فیملی پنجاب سے اربوں کھربوں لوٹ کر مری میں اربوں روپے کے محلات کی بجائے یہی پیسہ مری کی ترقی پر لگا دیتی تو آج مری کی یہ صورتحال نہ ہوتی.بزدار حکومت نے دو مالی سالوں میں پنجاب میں سیاحت کیلئے 1900 ملین روپے مختص کئیے ہیں.
شریف دور حکومت میں صرف اور صرف پنجاب کی عوام کو لوٹ کر اپنے محلات، جائدادیں اور جاگیریں بنائ گئی ہیں۔گزشتہ دورمیں پنجاب جیسےزرعی صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں عمران خان کے ویژن اور سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ، سیاحتی مقامات اور باغات کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے