ڈاکٹر عامر لیاقت نے استعفٰی پیش کرنے کا اعلان کردیا

0
145

ڈاکٹر عامر لیاقت نے استعفٰی پیش کرنے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ انہوں نے کہا اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کروانے سے قاصر ہوں، مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا، سسکنا نہیں دیکھا جاتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا مجھ سے مونس علوعی کے جھوٹ سہنا بھی نہیں دیکھا جاتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اکثر اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے آئے ہیں ، وہ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں. عثمان ڈار بھی منتخب نہیں‌.ہے لیکن ٹائیگر فورس بناکر ان کے حوالے کردی گئی . زلفی بخاری نے الیکشن ہی نہیں لڑا.حفیظ شیخ تھے ہی نہیں. زلفی بخاری نے الیکشن ہی نہیں‌لڑا اور ڈاکٹر ظفر مرز موجود ہی نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ میں‌منتخب اراکین کہیں نہیں‌دیکھتا مجھے نظر تو آئیں.

واضح رہے کہ عامر لیاقت کو حکومت بننے کے بعد عہدہ نہیں‌دیا گیا ، جس کا و ہ آغاز میں دبے لفظوں میں‌اظہار کرتے رہے ہیں اور اس پر نالاں نظر آئے. اب عامر لیاقت کھل کر وا شگاف الفاط میں اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں. اسی طرح حکومت کی پالسیوں پر بھی کافی زیادہ تنقید کرتے دکھائی دیتےہیں.

Leave a reply