پاکستان کی بڑھتی آبادی ملکی ترقی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ہاشم ڈوگر

0
34

لاہور:پاکستان کی بڑھتی آبادی ملکی ترقی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیربہبودآبادی کرنل ریٹائرڈ سردارمحمد ہاشم ڈوگرنے خبردارکیا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے ملکی ترقی کے لئے این بہت بڑا خطرہ ہے۔

صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگرنے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام عالمی یوم بہبود آبادی کی نسبت سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کے دوران اپنے بیان ان خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس چیلنج سے نبٹنے بغیر ہم ملک سے غربت، پسمانگی، بے روزگاری، صحت کی سہولیات کا فقدان اور اس سے جڑے دیگر مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگرنے کہا کہ رواں سال عالمی یوم آبادی کووڈ-19 کے پیش نظر اس وبا کے دوران خواتین اور لڑکیوں کی صحت کے حقوق کی حفاظت کے تناظر میں منایا جا رہا ہے۔ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں جو آبادی میں اضافے کے اس تناسب کے ساتھ ترقی کرے۔

صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگرنے کہا کہ اب ہمیں بس کرنا ہے نہ صرف اس ملک کا بلکہ اس قوم کی ترقی اور صحت کے متعلق سوچنا ہے۔بچے کے لئے ماں کا دودھ صحتمند غذا ہے۔ اس سے یہ حق نہ چھینیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں اضافے کے تناسب سے بہت ذیادہ ہے۔محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی چائلڈ لائنز کے مطابق محکمہ بہبود آبادی نے موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں خصوصی ایس او پیز تیار کئے ہیں۔

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر علی بہادر قاضی نے کہا کہ حکومت اکیلے اس مسئلت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، تاہم تمام سٹیک ہولڈرز کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر علی بہادر قاضی سمیت محکمہ بہبود آبادی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل ر ہاشم ڈوگر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

Leave a reply