گھٹیا سیاست یا مخالفت برائے مخالفت،شہبازشریف ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے پائیلٹوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے

0
42

لاہور:گھٹیا سیاست یا مخالفت برائے مخالفت،شہبازشریف ملک کی بدنامی بننے والے پائیلٹوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے، اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پائلٹس نہیں یہ حکومت، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے اور قومی ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوابازی غلام سرور کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ہیں، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا، یہ ہوتا ہے اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن۔

یاد رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ جو کئی انسانی جانوں کو لے کر ہوا میں اڑتا ہے اسکا لائسنس بھی فیک ہوتا ہے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہوا ہے، مجھے دکھ ہوتا ہے، جو میں بات کرنا چاہ رہا ہوں، اسکا اثر کیا ہو گا، پاکستان میں 860 ایکٹو پائلٹ ہیں تمام ایئر لائنز کے، دکھ کے ساتھ بتانا پڑتا ہے کہ جو انکوائری ہائی لیول کی شروع کی تو 860 پائلٹ کے ایگزامینشین میں سے 262 ایسے پائے گئے جنہوں نے خود امتحان نہیں دیا، بلکہ کسی اور نے دیا، ایسے ہوتا ہے کہ پیسے دے کر دوسرے امیدوار کو بٹھایا جاتا ہے، اداروں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں آنکھیں بند کر کے ڈگریاں جعلی اور لائسنس جعلی بنوا کر دئے گئے

وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ، ہم دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں کہ ہمارے 262 پائلٹ کے لائسنس فیک ہیں،ا نہوں نے امتحان خود نہیں دیئے وہ اہل نہیں ہیں، ہم نے ان کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے،ابتدائی مراحل میں 54 جعلی پائلٹس کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے، 24 کو شوکاز نوٹس دے دیے ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ عدالت چلے گئے ہیں ، 18 پائلٹس کی ذاتی شنوائی کی، 9 پائلٹس نے روتے روتے اپنے جرم قبول بھی کرلیے ہیں۔ اور کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہمیں معاف کرو، اللہ معاف کرے گا ہم معاف نہیں کریں گے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہو گی، کوئی پسند نا پسند نہین ہو گی، عدالت میں بھی سب تفصیل بتائیں گے

Leave a reply