ریٹائرمنٹ کی عمر اور پینشن کا معاملے پرجھوٹوں کوبے نقاب کردیا ،حکومت کی طرف سے اہم اعلان

0
35

اسلام آباد: ریٹائرمنٹ کی عمر اور پینشن کا معاملے پرجھوٹوں کوبے نقاب کردیا ،حکومت کی طرف سے اہم اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق معاونِ خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت ایسے کسی اقدام پر غور بھی نہیں کررہی، اسی طرح سرکاری ملازمین کو پینشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی درست نہیں ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں غیر مصدقہ ذرائع کو بنیاد بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پانچ سال کم کردی۔

یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے کم کر کے 55 سال کرنے اور سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن یا دیگر مراعات نہ دینے پر غور شروع کردیا۔

Leave a reply