لاہور:بس اب سکول کھول دیے جائیں والدین کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں اکثرمعاملات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کےبند ہونےسے بھی بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں

باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے والدین کی رائے جاننے کے لیے جب باغی ٹی وی کےنمائندے نے لاہورکے مختلف والدین سے ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کےحوالے سے رائے جانی تو ان کا ردعمل بھی بڑاعجیب اوردلچسپت تھا

باغی ٹی وی کےمطابق ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اب سکول کھل جانے چاہیں ، بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہوگیا ہے ، خاتون کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہ رہ کربچے بھی تنگ آگئے ہیں اوروالدین بھی ان کی تعلیم کے حوالے سے پریشان ہیں ، سکولوں والے فیسیں لے رہے ہیں لیکن سکول اوپن نہیں کررہے

ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے مسلسل کئی ماہ سے بچوں کے گھرمیں رہنے سے سخت پریشان ہیں بچوں کی تعلیم بھی گئی اورتربیت بھی نہیں ہورہی ، ویسے بھی کرونا کی وجہ سے ہرکوئی بے روزگارہوگیا ہے دوسرا اگراس کے باوجود ان کےبچے تعلیم حاصل نہ کرسکیں تو بڑی بدقسمتی ہے ،اس شہری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکول کھل جانے چاہیں

ایک اورخاتون کا کہنا تھا کہ اب بڑا ہوگیا ہےحکومت کو سکول کھول دینےچاہیں وہ بچوں سے تنگ آگئی ہیں اوربچے گھر میں رہ رہ کران سے تنگ آگئے ہیں ، کرونا وائرس کا زورٹوٹ گیا ہے اب بہتریہی ہے کہ سکول کھول دیئے جائیں

 

ایک اورشہری کا کہنا تھا کہ ان کے بچے تو سکول جارہےہیں اوروہ یونیق اکیڈمی میں زیرتعلیم ہیں استاد بھی آتے ہیں‌اوربچے بھی پرھنے جاتے ہیں اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیےکہ وہ تعلیمی اداروں کو جلد سے جلد کھول کربچوںکے مستقبل کوتباہ ہونےسے بچائے

ایک اورشہری کا کہنا تھاکہ بچوں کے گھررہنے سے وہ تنگ بھی آگئے ہیں اوران کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں ، بچے گھر میں رہ رہ کرآپس میں لڑپڑتے ہیں ، بس کھالیا پی لیا اورسولیا یہ ہی کام رہ گیا

ایک شہری کا کہنا تھا کہ گھروں میں بچوں کے رہنے سے اورتعلیمی اداروں کے بندہونےسے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں بچے بھی تنگ والدین بھی تنگ اوربچے آپس میں کرتے ہیں جنگ

Shares: