‏4سال کی عمر میں لاپتہ ہونیوالا بچہ 15 سال بعد والدہ نے پہچان لیا، عدالتی حکم پر DNA رپورٹ درست ثابت ہوئی

0
43

ایبٹ آباد:‏4سال کی عمر میں لاپتہ ہونیوالا بچہ 15 سال بعد والدہ نے پہچان لیا، عدالتی حکم پر DNA رپورٹ درست ثابت ہوئی،اطلاعات کے مطابق گلیات کے علاقے میں اس بہت بڑے واقعہ کے سامنے آنے کے بعد صورت حال بھی بہت دلچسپ ہوگئی ہے ،

باغی ٹی وی کےمطابق ‏4سال کی عمر میں لاپتہ ہونیوالا بچہ 15 سال بعد والدہ نے پہچان لیا، عدالتی حکم پر DNA رپورٹ درست ثابت ہوئی،جس کے بعد بچے کووالدہ کے‌ سپرد کردیا گیا ہے

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراس اہم واقعہ کورپورٹ کرنے والے کے مطابق کوڑاکباڑ چُنتا ہوا افغان فیملی کیساتھ واپس بیرن گلی (گلیات)پہنچا تو ماں نےاپنے لال کو پہچان لیا،

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغان فیملی بضد تھی کہ بچہ انکا ہے،عدالتی حکم پر DNA کے بعد والدہ کا دعویٰ درست ثابت ہوا اوربچے کا حقیقی والدین سے DNA میچ کرگیا۔

Leave a reply