فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں، مونس الہیٰ

0
98
مونس الہیٰ کے فرنٹ مینز کیخلاف کاروائی شروع

فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں، مونس الہیٰ

باغی ٹی وی :گوگل اور ایپل کی جانب سے دنیا کے نقشے سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کا معاملہ، مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما چوہدری مونس الہی کی فلسطینی ریاست کو دنیا کے نقشے سے غائب کرنے کی شدید مذمت کی ہے

ان کا کہنا تھا کہ گوگل اور ایپل نے دنیا کے نشقے سے فلسطینی ریاست کو غائب کر دیا ،: کیا فلسطینی ریاست کو نقشے سے ہٹانے سے سچائی مٹائی جا سکتی ہے ؟ فلسطین ہوں یا کشمیر ان کے نقشے ہمارے دلوں پر نقش ہیں،

انشا اللہ دشمن مٹ جائیں گے یہ نقشے نہیں مٹیں گے، فلسطین اور کشمیر کے بنا دنیا کے نقشے کو ہم مسترد کرتے ہیں،

واضح رہے کہ گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا.انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کا وجود مٹا دیا ہے اور نئے نقشے میں جغرافیائی اعتبار سے فلسطین کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔اسی طرح ایپل نے بھی فلسطین کے ساتھ یہی صورت حال کی ہے .


گوگل نے دنیا کے نئے نقشے پر فلسطین کا نام و نشان ہی مٹا دیا۔اطلاعات کے مطابق 25 جولائی 2016 سے گوگل نے فلسطین کی تاریخی اور جغرافیائی حیثیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے نیا نقشہ جاری کیا ہے جس میں فلسطین کا وجود ہی موجود نہیں۔ اگر گوگل کے سرچ بار میں فلسطین لکھ کر سرچ کیا جائے تو فلسطین کے بجائے اسرائیل دکھائی دیتا ہے اور غزہ اور فلسطین کی حدود کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر فلسطینی عوام اور عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گوگل اور ایپل نے نقشے سے فلسطین کو ختم کردیا

Leave a reply