امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے : چین

0
32

بیجنگ:چین کا بڑا بیان، امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ،اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چون اینگ نے جمعرات کی شب امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوی کے ملازمین اورانجینیروں کو ویزا دینے کیلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم کا رویہ امریکی عوام اور حکام کے لئے شرم کا باعث ہے۔

هوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام اور افغانستان میں لاکھوں افراد کے قتل عام اور انہیں بے گھر کرنے جیسے بہت سے جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے اور اس کے علاوہ خود امریکہ میں افریقی نژاد اقلیتوں کو سخت ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق چین پر امریکہ کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a reply