ایم ڈی واٹربورڈکراچی کی ہدایا ت پر شہر کے مختلف علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات دور کردی گئی ہیں.

0
55

کراچیجمعہ 17جولائی 2020: ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایا ت پر شہر کے مختلف علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات دور کردی گئی ہیں.

واٹربورڈ کے عملے نے گلبرگ میں فراہمی آب کی لائنوں میں پھنسی درختوں کی جڑیں نکال کرپانی کی فراہمی میں رکاوٹ دور کردی ہے ، جبکہ مختلف پمپنگ اسٹیشنوں پر ناکارہ والوکوتبدیل کرکے تقسیم آب کا عمل بہتر کردیا گیا ہے . شہر میں اوورفلو کا شکا ر سیوریج لائنوں اور مین ہولز کو جدید مشینوں کے ذریعے صاف کرنے کا عمل جاری ہے ،ترجما ن واٹربورڈ کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے منیجنگ ڈائریکٹرخالد شیخ کی ہدایات پرگلبرگ بلاک 7آغاخان اسکول کے قریب واٹربورڈ کی فراہمی آب کی لائن سے بڑی مقدارمیں درختوں کی جڑیں نکال کر بلاک 7اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی بہترکردی،جبکہ بلاک 13,19اور17میں 12انچ قطر کے والوکی مرمت کی گئی.

بھٹہ ولیج کیماڑی میں پونا والا اپارٹمنٹ کے قریب 12انچ قطر کی ایم ایس پائپ لائن کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں گندے پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ،مظفرآبادکالونی بن قاسم میں 8انچ قطر کی پرانی اور نئی بچھائی گئی لائنوں میں سلائس والو نصب کیا گیا ،لیاقت آباد کی مرکزی شاہراہوں پر ٹوٹے مین ہول کورز تبدیل کیئے گئے ،بلدیہ گلشن مزدور میں سیوریج لائنوں کی مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے علاقہ سے اوورفلو کی شکایت کا خاتمہ کیا گیا،بن قاسم عسکری ٹاون بلاک 7میں 6اور4انچ قطر کی فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیز ش کی شکایت دور کی گئی ،نائنتھ مائلز کارساز میں فراہمی آب کی لائن میں پڑنے والے شگاف کو ہنگامی بنیادوں پر بند کیا گیا ،اورنگی ٹاو ن اور ملحقہ علاقوں میں ٹوٹنے والے مین ہولز کوراور رنگ سلیب کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ،بہار کالونی لیاری میں قائم ٹینری سیوریج پمپنگ اسٹیشن کے سمپ کی صفائی کی گئی.

،بہار کالونی مرزا آدم خان روڈ میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو صاف کردیا گیا گیا ہے ،اجمیر پمپنگ اسٹیشن پر ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے والونصب کیا گیا ہے ،پاک کالونی میں فراہمی آب کی 8انچ قطر کی لائن میں والو ٹی نصب کی گئی ،حسن کالونی گلبہار میں 15انچ قطر کی مین سیورکی مشینوں کے ذریعے صفائی کی گئی ،حیدرآباد کالونی جمشید ٹاون میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی ،چاکیواڑہ یوسی 11اور 13میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ،ضلع ملیر یوسی 10میں سیوریج کے مسائل دور کردیئے گئے ہیں ،لانڈھی یوسی 22کے اور جے ایریا میں نکاسی آب کے مسائل حل کیئے گئے،گلبرگ بلاک 15میں سیوریج لائنوں کی ڈی سیلینٹنگ کی گئی ،سرجانی ٹاون سیکٹر4بی میں سیوریج اوورفلو کے خاتمے سمیت گٹروں پر رنگ سلیب اور ڈھکن رکھے گئے،سرجانی سیکٹرایل ون میں دھنسنے والی 8انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے .

لیاری فداحسین شیخا روڈ میں 160ایم ایم کی لائن بچھائی گئی ،شہید چوک پمپنگ اسٹیشن کورنگی میں پرانے ٹربائن پمپ کی جگہ نیا پمپ نصب کردیا گیا ہے،گارڈن ایسٹ لولین لیاری ایکسپریس وے کے قریب 26فٹ گہرائی میں36انچ قطر کی سیوریج لائن کو مشینوں کے ذریعے صفائی کرکے کلیئر کردیا گیا ہے،پپری پمپنگ اسٹیشن سے خوردروجھاڑیاں سرکنڈے اور دیگر جنگلی پودوں کو صاف کردیا گیا ہے،سائٹ ٹاون کے علاقہ میں دھنسنے والی 15انچ قطرکی سیوریج لائن کوتبدیل کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اوراس کے قریب اراضی پر اگنے والی جھاڑیوں کو کاٹ کر صاف کردیا گیا ہے ،اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن پر 48انچ قطر کے والوکی تنصیب کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے ،اورنگی ٹاون ڈسکو موڑ پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے بجلی کے نقص کو واٹربورڈ کے عملے نے دور کردیا ہے۔

Leave a reply