رانا ثناء اللہ کی پریس کا نفرنس

مینج کر کے ایک ایسے ٹولے کونملکنپرنمسلطنکیا ہے جس نے نہ صرف اس ملک کو بلکہ معیشت کو اس دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے. قوم سے جھوٹ بولا گیا ۔تکبر اور انتقام سے ملک کو چلایا جارہا ہے. پائلیٹوں پر جعلی لائسنس کا الزام لگایا گیا. سیاسی انتقام میں پی آئی اے کو دفن کر دیا. پوری قوم کو عالمی سطح پر شرمندہ کیا گیا. پنجاب کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر ہوا بازی استعفیٰ دیں. جن کی وجہ سے ملک کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا.

چینی پر فرانزک رپورٹ شائع کرنے کا کریڈٹ لینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے. اب ہر انکوائری کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا لازم ہے. نواز شریف کے دور میں انکوائری کمیشن کے قانون میں ترمیم کی گئی. جس کے تحت کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنا ضروری ہے. حکومت چینی کی رپورٹ پر کاروائی کے لیے ٹائم لائن مقرر کرے. حکومت بتائے کی چینی کی قیمت 53 روپے کم کب ہوگی. اسوقت چینی 90 روپے کلو فروخت ہورہی ہے. آٹے کا بحران سر پر لہرا رہا ہے. مافیا سرگرم ہے اور اسے روکنے والا کوئی نہیں. کیونکہ اس مافیا نے ان کو لایا ہے اب یہ حکومت مافیا کے رحم و کرم پر ہے. اگر آٹا ناپید ہوتا ہے یا اس مافیا کو نہ روکا گیا تو یہ شدید تر ہوجائے گا. گورنس پر کسی کو دھیان نہیں ہے. اجلاس میں قرارداد کے ذریعے آٹے بحران کی مذمت کی گئی ہے.اس سے ملک میں افراتفری اور انارکی پیدا کر دے گا.

اس حکمران ٹولے نے جو تکبر نفرت سے حکومت نہیں ہوسکتی. نیب کو انتہائی گٹھیا طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے. اس کی واضع مثال بجٹ اجلاس سے 3 روز قبل اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے کا پروگرام بنا چکی تھی. اجلاس میں نیب کاروائیوں کی مذمّت کی گئی ہے. نیب ہتھیار ہے حکومت کا۔نیب چئیرمن کو بلیک میل کرکے استعمال کیا جارہا ہے. ایک طرف ملک میں بحران ہے اور دوسری طرف حکومت کا اپوزیشن کے خلاف انتقام ہے. پیٹرول سستا ہوا لوگوں کے لیے نایاب ہوگیا. یہ مافیا نہیں تھا تو اور کیا ہے۔یہ مافیا ہی ہے جو راتوں رات پیٹرول کا زخیرہ کرکے ارب پتی بن گئے. اس مافیا نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے. ترجمان گورنس کی بجائے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ن لیگ کے ایم پی ایز کو توڑ لیا جائے. اب ان بحرانوں کا ایک ہی حل ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے. مڈٹرم الیکشن کا مشترکہ مطالبہ ہے جب اے ہی سی ہوگی اس میں بھی یہ مطالبہ کیا جائے گا. پاکستان مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک بڑھا ہے.اگر کوئی بے وفائی کرے گا تو وہ اپنے حلقے میں عزت کی بجائے زلت ملے گی.

رانا سلیم نشاط ڈاہا سے الیکشن ہارے تھے یہ آج مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے. ن لیگ کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے. ایسے ایسے کیس بنائے جارہے ہیں جب وہ عدالتوں میں جاتے ہیں تو انکا سر پیر نہیں ہوتا. حمزہ شہباز کی قید اور مریم نواز پر کیسوں کی بھی مزمت کی گئی ہے. اجلاس میں عظمی بخآری کے والد کی وفات اور دیگر کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی ہے.

Comments are closed.