آئل ٹینکرزکی ہڑتال کے سبب کیماڑی آئل ایریا سے تیل کی سپلائی معطل

0
35

کراچی :ملک میں ایک مرتبہ پھرتیل کا بحران پیداہونے کا خطرہ:کیماڑی آئل ایریا سے تیل کی سپلائی معطل،اطلاعات کے مطابق کراچی میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث کیماڑی آئل ایریا سے تیل سپلائی تقریباً معطل ہوگئی۔

کمپنیز ذرائع نے بتایا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے پورٹ قاسم سے تیل سپلائی جزوی متاثرہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں پیٹرولیم سپلائی بحال ہے۔کمپنیز ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کیماڑی میں 2 آئل کمپنیز کے ٹینکرز پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کےمطابق حکام نے آئل ٹینکرزایسویشن سے رابطہ کیا ہے اورجائز مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈویژن کے رابطے کے بعد ہڑتال ملتوی کردی ہے اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا وفد 20 جولائی کو پیٹرولیم ڈویژن میں حکام سے ملاقات کرے گا۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے پیٹرولیم ڈویژن کو کرایوں میں اضافے اور ٹول ٹیکس اضافہ واپس لینے سمیت دیگر مختلف مسائل کے حل کیلئے خط لکھ رکھا تھا اورعمل نہ ہونے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

Leave a reply