پنجاب پولیس کے باہمت اورمحنتی سب انسپکٹر،دوران ڈیوٹی چار سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

0
43

لاہور:ملیے پنجاب پولیس کے باہمت اور محنتی سب انسپکٹر سے، جس نے دوران ڈیوٹی محض چار سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی.اطلاعات کے مطابق معاشرے میں ایسے بھی افراد موجود ہیں جواپنی محنت اورکاوش سے دوران ملازمت اوربھی اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق ایسے ہی ایک ہونہارنوجوان پنجاب پولیس کےسب انسپکٹرہیں ڈیوٹی بھی پوری کرتے ہیں ، لوگوں کو آسانی پہنچانے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں جو معاشرے میں کم ہی لوگ کرتے ہیں

 

 

میری مراد لاہورپولیس کے سب انسپکڑمحمد عرفان ہیں جنہوں نے اپنی ملازمت کےساتھ ساتھ چارسال کےعرصے میں پی ایچ ڈی پاس کرکے یہ ثابت کردیا کہ انسان اگرکچھ کرنےکا ارادہ کرلے تو پھرمنزل پاہی لیتا ہے

محمد عرفان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ان کے والدین کی دعاوں اوراللہ کے فضل سے ہی ممکن ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ علم کے پیاسوں کوچاہیے کہ وہ محنت کریں اورمنزل تک پہنچیں یہی معاشرے کی بہتری کےلیے ایک مستند اندازخدمت ہے

Leave a reply