لاہور: پنجاب میں صحت کے نظام میں بہتری کےلیے وزیراعظم کی صدارت میں اہم اجلاس تمام بڑوں کی شرکت، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بڑے اہم فیصلے بھی کئے گئے
اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان، صوبائ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوبائ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائ وزیر فیاض الحسن چوہان اور سینئر افسران شریک تھے ۔
وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں صحت کے شعبے میں جاری اور نئے تجویز کردہ صحت کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں کی جلد اور معیاری تکمیل اور تمام دستیاب وسائل بروئےکار لانے کی ہدایت۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید ھدایت کی کہ صوبے کے تمام بڑ ے ہسپتالوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی اور صفائ ستھرائ کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے صحت سہولت پروگرام کے تحت عوام کو انشورنس کی کامیاب فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ماضی میں صحت عامہ کے شعبے کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے اور نظر انداز کیا گیا جس کا خمیازہ عام آدمی بھگت رہا ہے : وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ حکومت نے اس امر کو مدنظر رکھ کر صحت کے شعبے میں جامع اصلاحات کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ صحت کے مراکز اور ہسپتالوں کی استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔
وزیراعظم نے مستقبل کے مجوزہ صحت کے منصوبوں پر ترجیحات مرتب کرتے ہوئے ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم کو اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ لاہور میں کوروناوائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئ ہے۔
وزیراعظم نے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کی ہدایت کی۔