ننھے بریجر نے اپنی چھوٹی بہن کو کتے سے بچاتے ہوئے خود کو زخمی کروالیا
باغی ٹی وی :ننھے بچے نے اپنی بہن کو جس بہادری کے ساتھ کتے سے بچایا اس پر بڑے بڑے ہیرو اس حقیقی ہیرو کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے. امریکی سپر ہیروز کیپٹن امریکا،آئرن مین اور اسپائیڈرمین فلموں کے ہیروز نے حالیہ دنوں میں ایک چھ سالہ لڑکے کی اپنی بہن کو کتے کے حملے سے بچاتے ہوئے خود کوزخمی کرنے پر اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کتے کے حملے سے بہن کو بچاتے ہوئے چھ سالہ بریجر واکر کا چہرہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔
‘ایوینجرز’ فلم سیریز میں کیپٹن امریکا کا کردار ادا کرنے والے کرس ایوانز بہن کے لیے زخمی ہونے والے ننھے واکرکو پیغام بھیجا کہ "آپ ہیرو ہیں”۔

9 جولائی کو 6 سالہ بریگر واکر ایک جرمن شیفرڈ کتے کے سامنے اس وقت کھڑا ہوگیا جب کتے نے اس کی چار سالہ بہن پر حملہ کرنے کوشش کی۔ کتے نے بچے کو اس کے گال میں کاٹ لیا اور اسے پلاسٹک سرجن نے 90 ٹانکے لگا کر ایمرجنسی سرجری کی۔بریجر واکر کے والدین نے تصدیق کی کہ بچے نے کہا کہ کتے کے حملے سے بہن کو بچانا میرا فرض تھا۔ اگر ہم دونوں میں سے کسی ایک کو مرنا ہے تو مرنے والا میں ہوتا۔

اس کی کہانی امریکی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بہت سی مشہور شخصیات نے "انسٹاگرام” کے ذریعہ بچے کے رشتے دار کی طرف سے کی جانے والی کال پراس کی تعریف کی۔اداکار رابرٹ ڈاونئی جونیئر جو آئرن مین کا کردار ادا کرتے ہیں نے بریجر کو اپنی آنے والی سالگرہ کے لیے "خصوصی تحفہ” دینے کا وعدہ کیا۔








